اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں وفد نے علامہ طالب جوہری سے انچولی میں واقع امام بارگاہ میں ان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، کشور زہرہ، میئر کراچی وسیم اختر، چیئرمین ضلع سینٹرل ریحان ہاشمی، اراکین قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین، ثمن جعفری بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے عوام کے مابین ہم آہنگی کے قیام اور اس کے فروغ کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ علما و ذاکرین منبر سے انتہاء بسندی کے خاتمے کا درس دیں کیونکہ یہ وہ ناسور ہے جو وطن عزیز کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے۔ علامہ طالب جوہر ی نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے خیالات سے اتفاق کیا اور عیادت کی غرض سے ان کے آنے کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وفد نے علامہ طالب جوہری سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی و درازی عمر کیلئے اللہ کے حضور خصوصی دعا بھی کی۔
.......
/169